Real Social News Blooger

Here All Social News

Real Social news Is the Place For All social News.

Best Social News Blog

Best Blog For News

Welcome To Real Social News

Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.This theme is Bloggerized by Lasantha Bandara - Premiumbloggertemplates.com.

All Type Of Books

Real Social News You can read here also all type of books.

Our Aim To Provide Right News

Real Ssocial News Best Blog For News.

Sunday, 13 April 2014

Inidan Top 1 In ..................

بھارت میں فیس بک صارفین کی تعداد 10 کروڑ سے زائد ہے۔ فوٹو: فائل
نیویارک: بھارت اپنے آپ کو دنیا میں سب سے بڑی جہوریت کہلانے کا دعویدار ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر سب سے زیادہ قدغن لگانے والی ریاست ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’‘فیس بک‘‘ کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جولائی سے دسمبر 2013 کے دوران دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے ویب سائیٹ پر پوسٹ کئے گئے مواد کو مقامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے کر اسے ہٹوایا یا محدود کیا گیا۔ اس معاملے میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلوانے کا دعوے دار ملک بھارت سب سے آگے ہے جس نے مقامی قوانین کو جواز بنا کر ویب سائیٹ کے حکام کو سائیٹ پر پوسٹ کئے گئے مذہبی یا ریاست مخالف مواد پر پابندی لگانے یا ہٹانے کے لئے 4 ہزار 765 مرتبہ کہا۔ دوسرے نمبر پر ترکی نے 2ہزار 14 مرتبہ مواد ہٹانے کے لئے کہا۔ تیسرے نمبر پر پاکستان ہے جس نے 162 مرتبہ فیس بُک پر مواد کو ہٹانے یا محدود کرنے کے لئے کہا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف ممالک ویب سائیٹ کے فعال صارفین کے ڈیٹا کی معلومات حاصل کرنے کے لئے بھی درخواستیں کرتے ہیں، اس سلسلے میں گزشتہ برس کے آخری 6 ماہ کے دوران امریکا نے 18 ہزار 715 صارفین کے بارے میں جاننے کے لئے 12 ہزار 598 درخواستیں بھیجیں۔ جن کی چھان بین کے بعد 81 فی صد درخواستوں پر ڈیٹا فراہم کیا گیا۔ صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے خواہاں ملک میں بھارت کا دوسرا نمبر ہے جس نے 6 ماہ میں 4 ہزار 711 صارفین کے بارے میں جاننے کے لئے 3 ہزار 598 درخواستیں بھیجی اور ویب سائیٹ انتظامیہ نے موصول درخواستوں میں سے 53 فی صد کا ڈیٹا فراہم کیا گیا۔
فیس بک انتظامیہ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ سماجی رابطے کا نیٹ ورک امریکا کی جانب سے سراغرسانی کے مقاصد کے لئے نگرانی کی کوششوں سے خوش نہیں۔ اس لئے انتظامیہ درخواست گزار ملک کی درخواست پر صرف اس ملک میں پوسٹ کئے گئے مواد تک رسائی کو محدود کرتی ہے۔ صارفین کے ڈیٹا سے متعلق مبہم یا قانونی معیار پر پورا نہ اترنے والی درخواستوں کو مسترد کردیا جاتا ہے۔ اگر کمپنی کسی درخواست پر عمل درآمد کرتی ہے تو صارفین سے متعلق بنیادی معلومات اور آئی پی ایڈریس وغیرہ ہی فراہم کیا جاتا ہے۔

Lahore Muslim Town Police FIR Against 9 month baby

لاہور: مقامی عدالت کی سرزنش پر پولیس نے 9 ماہ کے بچے کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ خارج کر دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 9 ماہ کے بچہ موسیٰ کے خلاف درج 324 کے مقدمے کی وکلاء کی ہڑتال کے باعث ایڈیشنل سیشن جج رفاقت قمر بھٹی کے چیمبر میں ہوئی۔ دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ 9ماہ کے موسیٰ کے خلاف غلطی سے مقدمہ درج ہو گیا تھا، موسیٰ پولیس کو کسی بھی مقدمے میں مطلوب ہے اور نہ اس کا نام کسی ایف آئی آر میں درج ہے۔ دوسری جانب بچے کے وکلا نے دلائل دئیے ہوئے کہا کہ پولیس نے موسیٰ کو گرفتار کرنے کے لئے ان کے گھر پر چھاپا مارا تھا جس پر انھیں موسیٰ کی عبوری ضمانت عدالت سے کراناپڑی تھی۔ عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد پولیس کو حکم دیا کہ 9 ماہ کے موسیٰ کے خلاف دائر مقدمہ فوری طور پر خارج کیا جائے اور واضح کیا جائے کہ بچے کا نام کیوں اور کیسے ایف آئی آر میں شامل کیا گیا۔
بچے کے دادا کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپربھی پولیس کی جانب سے درج مقدمہ جھوٹا ہے اور انہیں قبضہ مافیا کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے پوتے یا خاندان کے کسی فرد کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار پولیس اور قبضہ مافیا ہو گی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پولیس نے بغیر تفتیش کے 9 ماہ کے موسیٰ کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی تھی جس کے باعث کئی روز تک بچے کے گھروالوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

Saturday, 12 April 2014

wa Musharaf Wa


Umer Akmal Marriage



پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین عمر اکمل نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کر دیا۔ 
لاہور: (دنیا نیوز) عمر اکمل کا نکاح سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی بیٹی نور آمنہ سے ہوا۔ نکاح کی تقریب میں قریبی عزیزوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔ بڑے بھائی کامران اکمل نے چھوٹے بھائی کو دعائیں دینے کے لیے سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا۔ جہاں کامران نے عمر اکمل کو ڈھیروں دعائیں دے ڈالیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کامران اکمل نے نکاح کی تقریب کو اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شئیر کر دیا۔ نکاح کے موقع پر عمر اکمل کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی پر بہت خوش ہیں اور رخصتی کے بعد ہنی مون کے بجائے اپنی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کریں گے۔ عمر اکمل اور نور آمنہ کی رخصتی کی تقریب بدھ کو جبکہ ولیمہ جمعرات کو ہو گا۔ 

Tuesday, 8 April 2014

Pakistani Footbaal Street Team

پاکستان نے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
کراچی: برطانوی فٹبال کلب نے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو کھیلنے اور تربیت کے لئے معاہدے کی پیشکش کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانیہ کے ’’مسلم فٹبال کلب‘‘ نے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال کلب میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھنے والی قومی ٹیم کے کپتان احمد سمیر، اورنگزیب، رزاق اور شعیب کو بہترین کارکردگی دکھانے پر اپنے کلب میں کھیلنے اور تربیت کے لئے معاہدے کی پیشکش کی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستانی بچوں کی ٹیم نے ناصرف ملک کا نام روشن کیا بلکہ ان کے ہنر کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں منعقد ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم آج علی الصبح وطن واپس پہنچی جہاں ان کے استقبال کے لئے لوگوں کا ہجوم اکٹھا تھا اور بچوں کا پھولوں اور بینڈ باجوں سے شاندار استقبال کیا گیا۔

Monday, 7 April 2014

BiG Four Offer

آئندہ 4 ماہ تک ڈومیسٹک کرکٹ کا خود جائزہ لوں گا جس کے
بعد نئے کپتان اور کوچنگ اسٹاف کا فیصلہ ہوگا، نجم سیٹھی فوٹو: فائل لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ آئی سی سی کے بگ تھری نے پاکستان کو بگ فور بنانے کی دعوت دی تھی لیکن ذکا اشرف انتظامیہ نے انکار کرکے ملک کو نقصان پہنچایا۔ آئی سی سی کی ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دبئی روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ 2020 تک بھارت کےعلاوہ تمام ممالک سے دورے طے ہوچکے ہیں، پاک بھارت امن اور ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لئے بھارت سے کرکٹ کی بحالی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بگ تھری کا منصوبہ میرے سامنے بنا اور پاکستان کو بگ فور کی پیشکش کی گئی تھی لیکن ذکا اشرف اور ان کی انتظامیہ نے اس پیشکش کو رد کردیا، اگر بگ فور بنتا تو پاکستان کو بہت فائدہ ہوتا تاہم یہ پیشکش ٹھکرانے کے بعد اب آئی سی سی کو پاکستان کی کوئی ضرورت نہیں رہی۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد محمد حفیظ نے کپتانی چھوڑ کر اچھی مثال قائم کی، آئندہ 4 ماہ تک ڈومیسٹک کرکٹ کا خود جائزہ لوں گا جس کے بعد نئے کپتان اور کوچنگ اسٹاف کا فیصلہ ہوگا اور اس میں کسی قسم کی سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔

Sunday, 6 April 2014

Pakistani girls save life of peoples in France

Site Search