پشاور: بالاکوٹ میں جماعت اسلامی کے رہنما نصراللہ شجیع بچے کو بچاتے ہوئے دریا میں ڈوب گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر نصراللہ شجیع بالا کوٹ میں دریا میں ڈوبنے والے بچے کو بچاتے بچاتے پانی کے تیز بہاؤ کے باعث خود بھی دریا میں ڈوب گئے جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے جب کہ بچے کی لاش نکال لی گئی۔
جماعت اسلامی سندھ کے امیر معراج الہٰدی صدیقی کا کہنا ہے کہ نصر اللہ شجیع عثمان پبلک اسکول کے بچوں کے ساتھ پشاور گئے تھے جہاں ایک بچہ پاؤں پھسلنے کے باعث دریا میں جاگرا جسے بچانے کےلئے نصراللہ شجیع نے بھی چھلانگ لگادی تاہم پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے دونوں دریا میں لاپتہ ہوگئے۔
0 comments:
Post a Comment