Here All Social News
Real Social news Is the Place For All social News.
Best Social News Blog
Best Blog For News
Welcome To Real Social News
Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.This theme is Bloggerized by Lasantha Bandara - Premiumbloggertemplates.com.
All Type Of Books
Real Social News You can read here also all type of books.
Our Aim To Provide Right News
Real Ssocial News Best Blog For News.
Saturday, 15 February 2014
Friday, 14 February 2014
Valintaine Day in PAkistan
05:54
No Comments
فیصل آباد: ویلنٹائن ڈے والے دن بچنا اے حسینوں لو میں آگیا جیسے آنکھوں میں سپنے سجائے لڑکیوں کے کالجز کے باہر کھڑے منچلوں کو پولیس نے حوالات کی سیر کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے گورنمنٹ مدینہ ٹاؤن کالج اور دیگر پرائیویٹ کالجز کی پرنسپلز نے پولیس کو شکایت کی کہ منچلوں کی بڑی تعداد ویلنٹائن ڈے منانے کے لئے کالج کے باہر جمع ہے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درجنوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق نوجوان ویلنٹائن ڈے منانے کے لئے کالجز کے باہر پہنچے تھے جن میں سے کئی لڑکوں نے سرخ کپڑے پہن کر ہاتھوں میں پھول تھام رکھے تھے
>
>Thursday, 13 February 2014
Tuesday, 11 February 2014
Spot Fixing New Scandal.Dhoni and Raina
10:08
No Comments
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور سریش رائنا بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث قرار پائے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بکی اوتھم کا بیان اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے تحقیقات کرنے والے مدگال پینل کی رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے جس میں بھارتی بکی کا کہنا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی اور سریش رائنا بھی دیگر بھارتی کھلاڑیوں کے ہمراہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں جبکہ بھارتی ریاست پنجاب اور ہریانہ کے سابق چیف جسٹس مکل مدگال کی سربراہی میں تشکیل دیئے جانے والے 3 رکنی تحقیقاتی پینل کی رپورٹ میں دیگر 4 بھارتی کھلاڑیوں کے نام بھی شامل ہیں
Monday, 10 February 2014
Gorvenment Take Down Naseem Ashraf
04:49
No Comments
اسلام آباد: حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کو تحلیل کرکے چیرمین ذکا اشرف کو عہدے سے فارغ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت بین الصوبائی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تحلیل کرکے ذکا اشرف کو بھی چیرمین کے عہدے سے فارغ کردیا ہے جب کہ کرکٹ کے معاملات چلانے کےلئے 8 رکنی عبوری کمیٹی تشکیل دے دی جس میں شہریارخان، نجم سیٹھی، ظہیرعباس، نویداکرم، شکیل شیخ، اقبال قاسم، یوسف کھوکھر اور عامرطارق زمان شامل ہیں، عبوری کمیٹی پی سی بی کے نئے چیرمین کا انتخاب کرےگی۔
دوسری جانب ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی میں ہی پی سی بی کا چیرمین ہوں، مجھے ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا، حکومت نے آئین کی ایک شق میں تبدیلی کی ہے جب کوئی تحریری چیز سامنے آئے گی تو دیکھیں گے کیا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کرکٹ بحران کا شکار ہے حکومت کی جانب سے جو قدم اٹھایا گیا ہے وہ بڑا افسوس ناک ہے۔
واضح رہے کہ چوہدری ذکا اشرف نے 27 اکتوبر 2011 کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین کا عہدہ سنبھالا تھا اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے جولائی 2013 انہیں چیرمین پی سی بی کے عہدے سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم گزشتہ ماہ 15 جنوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے انہیں دوبارہ عہدے پر بحال کردیا تھا جس کے خلاف حکومت نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تاہم بعد میں وہ درخواست واپس لے لی گئی۔














