Here All Social News
Real Social news Is the Place For All social News.
Best Social News Blog
Best Blog For News
Welcome To Real Social News
Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.This theme is Bloggerized by Lasantha Bandara - Premiumbloggertemplates.com.
All Type Of Books
Real Social News You can read here also all type of books.
Our Aim To Provide Right News
Real Ssocial News Best Blog For News.
Thursday, 27 February 2014
Wednesday, 26 February 2014
Muslim Win Case
22:24
No Comments
امریکی عدالت نے گوگل کو یوٹیوب سے اسلام مخالف توہین آمیز فلم ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق گوگل پر موجود اسلام مخالف فلم کیخلاف امریکی عدالت میں اداکارہ سنڈی لی گارسیا کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی، گارشیا نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ فلم میں شامل کلپ انہوں نے کسی اور فلم کے لیے بنایا تھا اور اس میں ان کی آواز کو تبدیل کیا گیا جس کی وجہ سے انہیں جان کا خطرہ لاحق ہے۔ امریکی سرکٹ کورٹ نے سماعت کےدوران گوگل کی جانب سے متنازعہ مواد کو ہٹانے کی مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ مواد ہٹانے سے آزادی اظہار رائے کی نفی ہو گئی جو کہ امریکی آئین کی خلاف ورزی ہوگی تاہم کی سماعت کرنے والے تین میں سے 2 ججز نے کمپنی کے موقف کو خارج کرتے ہوئے اسے اسلام مخالف فلم ہٹانے کا حکم جاری کردیا۔
گارسیا کی وکیل سرس آرمنتا نے عدالت کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ عدالت کی جانب سے متنازعہ مود کو ہٹانے کاحکم ایک درست فیصلہ ہے ۔
واضح رہے کہ اسلام مخالف فلم ’انوسینس آف مسلم‘ میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی تھی جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کروڑوں مسلمان سراپا احتجاج بنے، پرتشدد احتجاجی مظاہروں میں مشتعل افراد کی جانب سے امریکی اور یورپی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا، فلم کی یوٹیوب پر موجودگی اور کمپنی کی جانب سے اسے نہ ہٹائے جانے پر پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان اور سوڈان کی جانب سے پابندی بھی عائد کی گئی جو کہ اب تک برقرار ہے۔
Indian Admiral Resign
22:20
No Comments
بھارتی نیوی کے سربراہ ایڈمرل ڈی کے جوشی نے آبدوز حادثے میں 2 افسران کی ہلاکت ،7 اہلکاروں کے زخمی ہونے اور آتشزدگی کے دیگر واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کچھ ماہ کے دوران پیش آنے والے حادثات اور آج آبدوز میں آگ لگنے کے واقعے کی اخلاقی طور پر ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بحریہ کے سربراہ نے استعفیٰ دیا جسے فوری طور پر قبول کرلیاگیا، ڈی کے سنگھ کے مستعفی ہونے کے بعد وائس ایڈمرل آر کے دھون کو بھارتی نیوی کا سربراہ مقرر کردی گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی نیوی کی آئی این ایس سندھو رتنا نامی آبدوز میں ٹیسٹ کے دوران آتشزدگی کے نتیجے میں بھارتی بحریہ کے 2 افسران لاپتا اور 7 بے ہوش ہو گئے تھے ، لاپتا ہونے والے افسران کے بارے میں خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ وہ ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ بے ہوش ہونے والے ساتوں اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا اعلان جاری ہے۔ گذشتہ سال ممبئی میں ایک بھارتی آبدوز میں دو دھماکوں اور اس کے نتیجے میں لگنے والی آگ کے بعد آبدوز ڈوبنے سے 18 ملاح ہلاک ہو گئے تھے۔
Friday, 21 February 2014
Harnam Kapoor
00:48
No Comments
مجھے لوگوں کی باتوں کی پرواہ نہیں اور اپنی زندگی بہتر طریقے سے گزار رہی ہوں، ہرنام کور
نئی دہلی: کیا کبھی آپ نے کسی خاتون کے چہرے پر داڑھی دیکھی ہے اگر نہیں تو اس بھارتی لڑکی کو دیکھئے جس نے دنیا کی پرواہ نہ کرتے ہوئے مردوں کی طرح داڑھی رکھ لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی نژاد برطانوی دوشیزہ 23 سالہ ہرنام کور 11 سال کی عمر سے ’’پولیسسٹک اوویری سنڈروم‘‘ کے مرض میں مبتلا ہے جس کے باعث اس کے جسم کے بیشتر حصوں پر مردوں کی طرح بال نکل آئے، ہرنام کور کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پہلے اس کے چہرے پر مردوں کی طرح بال نکلنا شروع ہوئے اس کے بعد سینے اور بازؤں پر بھی بال نکل آئے جنہیں صاف کرنے کے لئے اس نے مختلف طریقے استعمال کئے تاہم اس کی ہر کوشش ناکام ہوگئی اور بال صاف ہونے کے بعد دوسرے دن پھر نکل آتے تھے۔
ہرنام کور نے کہا کہ شروع میں بطور لڑکی جسم پر مردوں کی طرح بالوں کے باعث اسے رشتے داروں، محلے اور تعلیمی اداروں میں عجیب نظروں سے دیکھا جاتا تھا جس پر وہ بہت مایوس ہوگئی تھی اور تو اور بعض لوگوں نے قتل کرنے کی دھمکی تک دے ڈالی۔ اس کا کہنا تھا کہ کیوں کہ اس کا تعلق سکھ مذہب سے ہے لہٰذا اسے بال صاف کرنے میں مذہبی طور پر بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ ہمارے مذہب میں جسم کے کسی بھی حصے کے بال کاٹنا جائز نہیں جس پر میں نے قدرت کے اپنی منفرد تخلیق کے فیصلے کو قبول کرلیا۔
ہرنام کور کا کہنا تھا کہ انہیں اب لوگوں کی باتوں کی کوئی پرواہ نہیں اور میں نے قدرت کے اس فیصلے کو تسلیم کرکے داڑھی رکھ لی ہے، پہلے مجھے خود سے نفرت تھی لیکن اس فیصلے کے بعد اب میں اپنے آپ سے محبت کرتی ہوں۔
Indian Agent,,,,Arest
00:39
No Comments
قصور: خفیہ اداروں نے کارروائی کر کے قصور سے بھارت کی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے 3 مبینہ ایجنٹ گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھارتی پاسپورٹس، کرنسی، حساس تنصیبات کے نقشے اور اسلحہ برآمد کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے قصور سے بھارت کی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے 3 مبینہ جاسوس گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھارتی پاسپورٹس، بھارتی کرنسی، فوجی چھاؤنیوں کے نقشے، سرحد پر تعینات یونٹس کی تفصیلات، 4 اسٹین گن اور پستول برآمد کر لیں۔ گرفتار ہونے والے تینوں افراد قصور کے رہائشی ہیں اور ان کی شناخت عمیر، کاشف اور شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
حساس ادارے نے تینوں افراد کو تفتیش کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے اور مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔
Thursday, 20 February 2014
PM Laptop Scheme 2014 Eligible List of Government Universities
12:06
No Comments
PM Laptop Scheme 2014 Eligible List of Government Universities: PM Youth Laptop Scheme has been announced by the Prime Minister of Pakistan Mian Nawaz Sharif. PM Laptop Scheme will start in the month of April 2014 and it will provide in Government Universities by PM Nawaz Sharif. Government Universities only eligible for such scheme and Laptop will provide to the eligible student after proper process. Students of Master/Doctoral Students and 50% in graduate Student will obtain the Laptop Scheme 2014. According to the information from PM Youth Laptop Scheme 2014, total 100,000 Laptop will be distributed among the eligible student who got 60% marks in last degree of Education.
PM Youth Laptop Scheme will be provided Laptop to the Government Universities. According to the Laptop distribution in different universities total 53 universities has been decided for such scheme. There list for PM Youth Laptop Scheme is available in the following below.
PM Loan Scheme Eligible Government Universities List 2014:
- Balochistan University of Engineering
- Balochistan University Quetta
- Bahria University, Islamabad
- Bahauddin Zakariya University, Multan
- COMSATS Institute Islamabad
- Dow University Health Sciences Karachi
- Fatima Jinnah Women Rawalpindi
- Federal Urdu University Islamabad
- Frontier Women University, Peshawar
- Government University, Faisalabad
- Government College University, Lahore
- Gomal University, D.I. Khan
- Hazara University, Dodhial, Mansehra
- Institute of Business Admin, Karachi
- Institute of Space Tech, Islamabad
- Islamic University, Islamabad
- Islamia University, Bahawalpur
- Institute of Business Admin, Sukkur
- Karakuram International University, Gilgit
- Kohat University of Science & Technology
- College for Women University, Lahore
- Lasbelaa University of Agriculture
- Liaquat University, Jamshoro Sindh
- Mehran University Jamshoro
- National College of Arts, Lahore
- N U M L, Islamabad
- National University, Rawalpindi
- NED University of Engineering, Karachi
- NWFP Agriculture University, Peshawar
- University of Eng & Tech Peshawar
- Pakistan Institute of Eng Islamabad
- Pakistan Military Academy, Abbottabad
- Pakistan Naval Academy, Karachi
- Quaid-e-Awam University, Nawabshah
- Shah Abdul Latif University, Khairpur
- Sindh Agriculture University, Tandojam
- University of Agriculture, Faisalabad
- University of Arid Agriculture, Rawalpindi
- University of Muzaffarabad, Azad Kashmir
- University of Balochistan, Quetta
- University of Engineering & Tech Lahore
- University of Eng & Technology, Taxila
- University of Gujrat , Gujrat
- University of Health Sciences, Lahore
- University of Karachi, Karachi
- University of Science & Tech, Bannu
- University of Sindh, Jamshoro
- University of the Punjab, Lahore
- University of Animal Sciences, Lahore
- University of Malakand, Chakdara
- University of Peshawar, Peshawar
- University of Sargodha, Sargodha
- Virtual University of Pakistan, Lahore
Read more: http://www.araintv.com/pm-laptop-scheme-2014-eligible-list-of-government-universities/#ixzz2tzalaEUu
Wednesday, 19 February 2014
Hans Raaj accepted Islam
21:23
No Comments
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس نے اسلام قبول کرنے کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے مدینہ منورہ جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔مقامی میڈیاسے بات کرتے ہوئے گلوکار ہنس راج ہنس نے کہاکہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے اسلام قبول کیا اور اب میرا نام محمد یوسف ہے لیکن گلوکاری کے شعبے میں میرا نام ہنس راج ہنس ہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اسلام کا انتہائی قریب سے مطالعہ کیا اور ہم نے اپنے بزرگوں سے جو کچھ سنا اس کے بعد میں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور آج مجھے اس پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام محبت، امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے مسلمان ہونے کے بعد جو سکون ملا اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ہنس راج نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہیئں دونوں ممالک کے عوام امن چاہتے ہیں اور امن کے ذریعے ہی دونوں ملکوں میں تعلقات کی بہتری اور مسائل کا حل ممکن ہو سکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ہنس راج ہنس نے کہاکہ ممبئی میں ہونے والے پاکستانی لال بینڈ پر حملے کی مذمت کرتا ہوں امن کا پرچار کرنے والے اپنے مہمان کے ساتھ ایسا نہیں کرتے میں اس واقعے پر بہت شرمندہ ہوں اور پاکستانیوں سے معافی مانگتا ہوں۔گذشتہ روز میڈیا نے جب ان سے سوال کیا کہ آپ مسلمان ہوگئے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ آپ ایسا ہی سمجھ لیں۔
Sunday, 16 February 2014
American made piza fo army
20:36
No Comments
نیو یارک: امریکی میں فوجیوں کے لئے خاص طور پر ایک ایسا پیزا تیار کیا گیا ہے جو 3 سال تک خراب نہیں ہو گا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں فوجیوں کے لئے خاص طور پر ایسا پیزا تیار گیا گیا ہے جو شکل و صورت اور ذائقے کے اعتبار سے تو عام پیزے جیسا ہی ہو گا لیکن اس کی خراب ہونے کی میعاد 3 سال ہو گی۔ پیزا فوجیوں کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے کیوں کہ اکثر اوقات فوجی ایسی جگہوں پر تعینات ہوتے ہیں جہاں کھانا تیار کرنا یا بنے ہوئے کھانے کو ذخیرہ کرنا ان کے لئے ممکن نہیں ہوتا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں فوجیوں کے لئے خاص طور پر ایسا پیزا تیار گیا گیا ہے جو شکل و صورت اور ذائقے کے اعتبار سے تو عام پیزے جیسا ہی ہو گا لیکن اس کی خراب ہونے کی میعاد 3 سال ہو گی۔ پیزا فوجیوں کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے کیوں کہ اکثر اوقات فوجی ایسی جگہوں پر تعینات ہوتے ہیں جہاں کھانا تیار کرنا یا بنے ہوئے کھانے کو ذخیرہ کرنا ان کے لئے ممکن نہیں ہوتا۔
Turkish parliment member play boxing
20:32
No Comments
انقرہ: ترک پارلیمنٹ نے عدلیہ كے اختیارات میں كمی كا بل منظور كرلیا تاہم اس دوران ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان مکوں اور گھونسوں کا تبادلہ ہوا جس سے متعدد ارکان لہولہان ہوگئے۔ عرب ٹی وی چینل كی رپورٹ كے مطابق ترک پارلیمنٹ میں عدلیہ پر حكومتی كنٹرول بڑھانے كے لئے اپوزیشن كی سخت مخالفت كے باوجود پارلیمنٹ میں حكومت كا پیش كردہ بل زیر بحث لایا گیا تو اپوزیشن نے اس کے خلاف احتجاج شروع كر دیا اور دیكھتے ہی دیكھتے ایوان مچھلی بازار بن گیا، شدید ہنگامہ آرائی کے دوران حكمران جماعت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان مار كٹائی بھی شروع ہوگئی اور دونوں جانب سے مکوں اور گھونسوں كا آزادانہ استعمال كیا گیا جس سے 2 اراکین لہولہان ہوگئے جبکہ کئی معمولی زخمی ہوئے تاہم اس تمام صورتحال کے باوجود ایوان نے یہ بل منظور کرلیا۔ عدلیہ سے متعلق نئی قانون سازی كرپشن کے الزامات سے بچنے کے لئے حكومت كی آخری كوشش تصور كی جارہی ہے جو حكومت نے اپنے قانونی ماہرین سے طویل مشاورت كے بعد ایک بل كی صورت میں پیش كیا اور صدر عبد اللہ گل کے دستخط کے بعد یہ بل قانون کا حصہ بن جائے گا جس کے نفاذ سے حکومت کرپشن کے کیسوں سے نجات پاسکے گی۔ واضح رہے ترک حكومت كو گزشتہ چند ماہ سے مبینہ كرپشن کے الزامات كا سامنا ہے جنہیں پراسیكیوشن سے متعلقہ شعبہ دیكھ رہا ہے جبکہ کرپشن کے مبینہ الزامات ثابت ہونے پر حكومت اب تک کئی افسران كے تبادلے بھی کرچکی ہے۔
Saturday, 15 February 2014
Friday, 14 February 2014
Valintaine Day in PAkistan
05:54
No Comments
فیصل آباد: ویلنٹائن ڈے والے دن بچنا اے حسینوں لو میں آگیا جیسے آنکھوں میں سپنے سجائے لڑکیوں کے کالجز کے باہر کھڑے منچلوں کو پولیس نے حوالات کی سیر کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے گورنمنٹ مدینہ ٹاؤن کالج اور دیگر پرائیویٹ کالجز کی پرنسپلز نے پولیس کو شکایت کی کہ منچلوں کی بڑی تعداد ویلنٹائن ڈے منانے کے لئے کالج کے باہر جمع ہے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درجنوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق نوجوان ویلنٹائن ڈے منانے کے لئے کالجز کے باہر پہنچے تھے جن میں سے کئی لڑکوں نے سرخ کپڑے پہن کر ہاتھوں میں پھول تھام رکھے تھے>
Thursday, 13 February 2014
Tuesday, 11 February 2014
Spot Fixing New Scandal.Dhoni and Raina
10:08
No Comments
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور سریش رائنا بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث قرار پائے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بکی اوتھم کا بیان اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے تحقیقات کرنے والے مدگال پینل کی رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے جس میں بھارتی بکی کا کہنا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی اور سریش رائنا بھی دیگر بھارتی کھلاڑیوں کے ہمراہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں جبکہ بھارتی ریاست پنجاب اور ہریانہ کے سابق چیف جسٹس مکل مدگال کی سربراہی میں تشکیل دیئے جانے والے 3 رکنی تحقیقاتی پینل کی رپورٹ میں دیگر 4 بھارتی کھلاڑیوں کے نام بھی شامل ہیں
Monday, 10 February 2014
Gorvenment Take Down Naseem Ashraf
04:49
No Comments
اسلام آباد: حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کو تحلیل کرکے چیرمین ذکا اشرف کو عہدے سے فارغ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت بین الصوبائی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تحلیل کرکے ذکا اشرف کو بھی چیرمین کے عہدے سے فارغ کردیا ہے جب کہ کرکٹ کے معاملات چلانے کےلئے 8 رکنی عبوری کمیٹی تشکیل دے دی جس میں شہریارخان، نجم سیٹھی، ظہیرعباس، نویداکرم، شکیل شیخ، اقبال قاسم، یوسف کھوکھر اور عامرطارق زمان شامل ہیں، عبوری کمیٹی پی سی بی کے نئے چیرمین کا انتخاب کرےگی۔
دوسری جانب ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی میں ہی پی سی بی کا چیرمین ہوں، مجھے ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا، حکومت نے آئین کی ایک شق میں تبدیلی کی ہے جب کوئی تحریری چیز سامنے آئے گی تو دیکھیں گے کیا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کرکٹ بحران کا شکار ہے حکومت کی جانب سے جو قدم اٹھایا گیا ہے وہ بڑا افسوس ناک ہے۔
واضح رہے کہ چوہدری ذکا اشرف نے 27 اکتوبر 2011 کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین کا عہدہ سنبھالا تھا اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے جولائی 2013 انہیں چیرمین پی سی بی کے عہدے سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم گزشتہ ماہ 15 جنوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے انہیں دوبارہ عہدے پر بحال کردیا تھا جس کے خلاف حکومت نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تاہم بعد میں وہ درخواست واپس لے لی گئی۔