Real Social News Blooger

Sunday 27 April 2014

پاسپورٹ دکھاؤ یا بچہ چھوڑ جاؤ؛ پاکستانی خاتون کا بھارت میں بچے کو جنم دینا جرم بن گیا



مائی فاطمہ اور میر محمد مہر سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں، با ضابطہ کارروائی کے بعد بچے کی دستاویزات مکمل کردی جائیں گی۔ فوٹو؛ فائل
نئی دلی: بھارت میں بچے کو جنم دینا پاکستانی خاتون کے لئے جرم بن گیا بھارتی حکام نے نومولود بچے کا پاسپورٹ اور ویزا نہ ہونے پر والدین کو پاکستان واپس جانے سے ہی روک دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گھوٹکی کی رہائشی مائی فاطمہ اپنے شوہر میر محمد مہر کے ہمراہ ڈیڑھ ماہ کے ویزے پر والد سے ملنے بھارت آئی تھی لیکن اسی دوران مائی فاطمہ کے والد کا انتقال ہوگیا جس کی وجہ سے ویزے کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔ مائی فاطمہ جب فاطمہ بھارت آئی تو وہ 7ماہ کی حاملہ تھی، 14 اپریل کو بھارت کے ایک نجی اسپتال میں اس کے ہاں ایک بچے کی ولادت ہوئی اور مقامی میونسپل کونسل نے بچے کو سہیل خان کے نام سے پیدائش کا سرٹیفیکٹ جاری کردیا۔
فاطمہ  اپنے شوہر اور نومولود سہیل کے ہمراہ 25 اپریل کو پاکستان واپس آنے کے لیے روانہ ہوئی تو بھارت کے امیگریشن حکام نے انہیں مونا باؤ پر روک لیا اور کہا کہ یا تو دونوں میاں بیوی بچے کو چھوڑ کر پاکستان چلے جائیں یا پھربچے کی دستاویزات پیش کی جائیں۔ دوسری جانب بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبد الباسط کا کہنا ہے مائی فاطمہ اور میر محمد مہر سے رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے، با ضابطہ کارروائی کے بعد بچے کی دستاویزات مکمل کردی جائیں گی۔

0 comments:

Post a Comment

Site Search