Real Social News Blooger

Sunday 27 April 2014

England cricket Club team out in 3 runs

ابتدائی 9 بلے باز بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے اور آخری بلے باز موسن ایک رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ فوٹو:فائل
لندن: انگلینڈ میں کھیلی جانے والی چیشائر لیگ کے میچ میں ایک کلب نے 3 رنز پر آؤٹ ہو کر کم ترین مجموعی اسکور پر آؤٹ ہونے کا انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
چیشائر لیگ کے تیسرے ڈویژن میچ میں ہاسلینگٹن کلب نے مخالف کلب ورال کو جیت کے لئے 109 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں ورال کلب کی پوری ٹیم صرف 3 رنز ہی بنا سکی، حیران کن بات یہ ہے کہ ان تین رنز میں سے 2 ایکسٹرا تھے اور صرف ایک رنز بیٹ کی مدد سے بنایا گیا جبکہ ابتدائی 9 بلے باز بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے اور آخری بلے باز موسن ایک رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ورال کلب کے 6 کھلاڑی کلین بولڈ جبکہ 2 کیچ آؤٹ اور 2 بلے باز ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، ہاسلینگٹن کی جانب سے بین اِسٹیڈ نے ایک رن دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور ٹام گلیڈ ہل نے بغیر کسی رنز کے 4 کھلاڑیوں کو گراؤنڈ بدر کیا۔

0 comments:

Post a Comment

Site Search