Here All Social News
Real Social news Is the Place For All social News.
Best Social News Blog
Best Blog For News
Welcome To Real Social News
Go to Blogger edit html and find these sentences.Now replace these sentences with your own descriptions.This theme is Bloggerized by Lasantha Bandara - Premiumbloggertemplates.com.
All Type Of Books
Real Social News You can read here also all type of books.
Our Aim To Provide Right News
Real Ssocial News Best Blog For News.
Monday, 31 March 2014
Election Hafizabad
04:56
No Comments
لاہور: الیکشن ٹربیونل نے حافظ آباد کے حلقہ پی پی 107 کے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دے دیا۔
الیکشن ٹربیونل کے لاہور بینچ نے انتخابی عذرداری کی درخواست کی سماعت کی جس میں دھاندلی کے الزام پر ٹربیونل نے فیصلہ سناتے ہوئے انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ مئی میں ہونے والے عام انتخابات میں حلقہ پی پی 107 سے آزاد امیدوار سید شعیب شاہ نواز کامیاب قرار پائے تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نگہت انتسار بھٹی دوسرے نمبر پر رہی تھیں
Good news for Pakistani Peoples
04:42
No Comments
اسلام آباد: حکومت نے آئندہ ماہ کے لئے پٹرول کی قیمت 1.72، ڈیزل 5.16 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا ہے جس کا نوٹی فیکیشن آج کسی وقت جاری کردیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نےبین الاقوامی منڈی میں وزارت پیٹرولیم کو خام تیل کی قیمت میں کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی ہے۔ سمری کے تحت پٹرول 1.72 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.90 روپے، ایچ اوبی سی4.66 روپے، مٹی کا تیل 5.61 روپے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.16روپے فی لیٹرکمی کا امکان ہے۔اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹی فکیشن آج جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مقامی مارکیٹ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 8 روپے سے زائد کااضافہ ہوا ہے۔
Sunday, 30 March 2014
American Agency
05:26
No Comments
برلن: جرمن جریدے نے دعوی کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس ادارے این ایس اے نے مئی 2009 میں ایک ماہ کے دوران 122 عالمی رہنماؤں کی جاسوسی کی۔
جرمن جریدے’’ڈیراشپیگل‘‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں امریکی انٹیلی جنس ادارے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سابق ایجنٹ ایڈورڈ اسنوڈن کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مئی 2009ء میں این ایس اے نے 122 عالمی رہنماؤں کی جاسوسی کی، جن میں جرمن چانسلر انجیلا مرکیل اور یوکرائن کی سابق وزیر اعظم یولیا تیموشینکو بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ این ایس اے نے جرمن چانسلر کی اس قدر جامع جاسوسی کی ہے کہ انہوں نے میرکل کے حوالے سے 300 سے زائد دستاویزات مرتب کررکھی ہیں۔
واضح رہے کہ ایڈورڈ اسنوڈن امریکی جاسوسی نظام سے منسلک ایک ایجنٹ تھا جس نے اس وقت روس میں سیاسی پناہ لے رکھی ہے۔
Saturday, 29 March 2014
MS Dhoni Offer to Resign
04:24
No Comments
نئی دلی: آئی پی ایل کرپشن اسکنڈل کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم کے قائد مہندرا سنگھ دھونی نے بھی چنئی سپر کنگز کی قیادت اور انڈیا سیمنٹ کے نائب صدر کا عہدہ چھوڑنے کی پیش کش کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی نے انڈیا سیمنٹ کے صدر سری نواسن کو فون پر رابطہ کر کے چنئی سپر کنگز کی قیادت اور انڈیا سیمنٹ کے نائب صدر کا عہدہ چھوڑنے کی پیش کی۔ دھونی کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کرپشن اسکینڈل کی وجہ سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے اس لئے وہ ان عہدوں پر مزید کام نہیں کر سکتے۔
واضح رہے کہ بی سی سی آئی کے سابق صدر سری نواسن نے بھی سپریم کورٹ میں آئی پی ایل کرپشن کی تحقیقات مکمل ہونے تک صدارت سے الگ ہونے کی پیش کش کی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے سنیل گواسکر کو بھارتی کرکٹ بورڈ کا عبوری صدر نامزد کر دیا تھا جب کہ 2 روز قبل بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے مہندرا سنگھ دھونی پر بھی الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے آئی پی ایل کرپشن اسکینڈل کے حوالے سے سپریم کورٹ کے پینل کے روبرو گروناتھ میاپن کے حوالے سے غلط بیان ریکارڈ کرایا تھا
Karachi ATM machine not save
04:20
No Comments
کراچی: گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین نکال لی تاہم سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ کی آمد پر وہ مشین چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم افراد نے آج علی الصبح گلستان جوہر میں واقع نجی بینک کے باہر قائم اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہوئے اور پہلے انہوں نے وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے شیشوں پر کالے رنگ کا اسپرے کیا جس کے بعد انہوں نے مشین کو رسیوں سے باندھ کر گاڑی کے ذریعے کھینچنے کی کوشش کی، ملزمان اے ٹی ایم مشین کو دیوار سے اکھاڑنے میں تو کامیاب ہوگئے تاہم اس کے ساتھ ہی وہاں نصب حفاظتی الارم بج اٹھا جس کے ساتھ ہی بینک کے اندر موجود گارڈز باہر آئے اور انہوں نے فائرنگ کردی۔ جس پر نقب زن مشین کو وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
گارڈز کی جانب سے اطلاع کئے جانے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور مشین کو بینک میں رکھوا دیا۔ بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جس وقت کارروائی کی کوشش کی اس وقت اے ٹی ایم مشین میں 20 لاکھ روپے سے زائد رقم موجود تھی۔
واضح رہے کہ رواں برس اب تک کراچی میں 12 بینک لوٹ چکے ہیں اس کے علاوہ ایک ماہ قبل اسی علاقے میں چند ملزمان نے اسی طرح اے ٹی ایم چوری کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ بھی کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔
Friday, 28 March 2014
PTI Sunami Come in Assembly
06:22
No Comments
پشاور: خیبر پختونخوا کی کابینہ میں 5 نئے وزراء کو شامل کیا گیا ہے جب کہ شہرام خان ترکئی کو سینئر صوبائی وزیر بنا دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے اسمبلی اجلاس کے کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی کابینہ میں 5 نئے وزراء کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور شہرام خان ترکئی کو سینیئر صوبائی وزیرمقررکیا گیا ہے جب کہ وزیر صحت شوکت یوسف زئی سے قلم دان واپس لے لیا گیا ہے۔ نئے وزرا میں مشتاق غنی، قلندر لودھی، ضیا اللہ آفریدی، اکرام اللہ گنڈا پور اور میاں جمشید الدین کاکا خیل شامل ہیں۔ اشتتیاق ارمڑ، عارف یوسف اور محب اللہ کو معاون خصوصی بنا دیا گیا جب کہ امجد آفریدی، شکیل خان اور اکبر ایوب کو مشیر بنا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 5 نئے وزرا کی کابینہ میں شمولیت کے بعد صوبائی وزرا کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔
Indian plane Destroy
04:55
No Comments
گوالیار: بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں انڈین ایئرفورس کا سی ون تھرٹی جے طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دو سال قبل امریکا سے خریدا گیا سی ون تھرٹی طیارہ گوالیار سے 72 میل دور مدھیا پردیش میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے تاہم حکام کی طرف سے ابھی تک طیارہ گرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
واضح رہے کہ بھارت نے 2 سال قبل امریکا سے 110 کروڑ ڈالر مالیت کے 6 سی ون تھرٹی طیارے خریدے تھے جس میں سے ایک آج حادثے کا شکار ہوگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیا پردیش کی سرحدی حدود میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کو بھارتی فضائیہ نے ملائیشیا کے لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 کی تلاش کے لئےبھی استعمال کیا تھا۔
Son Of secretary Punjab
01:15
No Comments
لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کے بیٹوں کا ٹریفک وارڈن پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو عہدے سے برطرف کر دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کی موجودگی میں ان کے بیٹوں رائے افضل اور رائے نجف کی جانب سے ساتھوں کے ہمراہ ٹریفک وارڈن پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے رائے ممتاز کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے رائے ممتاز کے دونوں بیٹوں کو گرفتار کر کے ضلع کچہری میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا جب کہ واقعے کے 4 ملزمان تاحال مفرور ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فیروز پور روڈ پر ڈٹن تھانے کی حدود میں ٹریفک وارڈن وقاص نے جب ون وے کی خلاف ورزی پر سیکرٹری پنجاب کے بیٹوں کو روکنے کی کوشش کی تو انھوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ٹریفک وارڈن کی پٹائی لگا دی تھی۔ ٹریفک وارڈن کا کہنا تھا کہ رائے افضل اور رائے نجف کی جانب سے انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔
Thursday, 27 March 2014
Laowar Kohar Bus Accident
23:26
No Comments
کلرکہار: موٹر وے پر سالٹ رینج کے مقام پر زائرین کی الٹنے سے بچی اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کلر کہار موٹر وے پر سالٹ رینج کے مقام پر جھنگ سے پیر کھاراشریف کی عرس کی تقریب میں شرکت کے لئے آنے والی زائرین کی بس بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں بچی اور خاتون سمیت3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال منتقل کیا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ارم شہزادی، جنت بی بی اور عمر دراز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ 2011 میں بھی کلر کہار موٹر وے پر سالٹ رینج کے مقام پر ہی ایک اسکول بس گھائی میں گرنے سے 37 بچے جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
Hasina Wajid turn back
05:23
No Comments
ڈھاکا: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سرزنش اورعالمی تنقید پر شیخ حسینہ کی حکومت نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران تماشائیوں کے غیرملکی پرچم لہرانے پرلگائی گئی پابندی سے ہی انکار کردیا۔
بنگلا دیش میں ان دنوں ٹی ٹوئنٹی کا عالمی میلہ سجا ہوا ہے اور کھیل کے میدانوں میں شائقین کرکٹ اپنی پسندیدہ ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کے قومی پرچم بھی لہرارہے ہیں، بنگلا دیش کے عوام کرکٹ کے جتنے دلدادہ ہیں اتنا ہی پاکستان ٹیم کو پسند کرتے ہیں یہی وجہ تھی کہ بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف میچ میں انہوں نے سبز ہلالی پرچم تھام کر قومی کھلاڑیوں اور پاکستان کے حق میں کھل کرے نعرے لگائے اور یہ بات شیخ حسینہ کی کینہ پرور حکومت کو پسند نہ آئی۔ بس پھر کیا تا بنگلا دیش کوکٹ بورڈ نے مقامی شائقین پر اسٹیڈیم کے اندر کسی بھی غیر ملک کا پرچم لہرانے پر ہی پابندی لگادی۔
بنگلا دیشی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ملک اور عالمی سطح پر تنقید کی گئی بلکہ آئی سی سی نے بھی بی سی بی سے جواب طلب کرلیا، بورڈ نے جب دیکھا کہ کہ اس قسم کی پابندی کی وجہ سے انہیں مستقبل میں بین الاقوامی ایونٹ سے ہی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے تو وہ اپنے ہی اعلان سے پھر گئے اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو یہ بیان جاری کرنا پڑا کہ کرکٹ کے عالمی میلے میں تماشائیوں پر غیرملکی ٹیموں کے پرچم لہرانے پر کوئی پابندی نہیں، تماشائی اپنی پسند کے کسی بھی ملک کاجھنڈا اسٹیڈیم میں لاسکتے ہیں۔
2013 no Gallows in pakistan
03:40
No Comments
لندن: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنٹسی انٹرنیشنل کا کہنا ہےکہ 2013 میں دنیا بھر میں سزائے موت کی شرح میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ پاکستان میں ایک بھی شخص کو سزائے موت نہیں دی گئی۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر میں میں سزائے موت دیئے جانے کی شرح میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2013 کے دوران دنیا بھر کے 22 ممالک میں 778 افراد کو سزائے موت دی گئی۔ سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ ایران اور عراق میں اس سزا پر زیادہ عملدرآمد ہونا ہے، ان ممالک میں 538 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ اس فہرست میں تیسرا نمبر سعودی عرب کا ہے جہاں 79 افراد کو سزا موت دی گئی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اس وقت دنیا میں 23 ہزار سے زیادہ قیدی سزائے موت کے منتظر ہیں، جن ممالک میں عدالتوں نے سب سے زیادہ سزائے موت سنائیں ان میں چین پہلے، پاکستان دوسرے اور بنگلہ دیش تیسرے نمبر پر ہے۔ انڈونیشیا، کویت، نائجیریا اور ویت نام میں سزاؤں پر دوبارہ عمل درآمد شروع ہوا۔
پاکستان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل سلیل شیٹی کا کہنا ہے کہ ’ایران اور عراق جیسے ممالک میں ہلاکتوں کا جو سلسلہ دیکھا وہ شرمناک ہے جبکہ شام اور مصر میں بھی سزائے موت پانے والے افراد کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین میں ہزاروں افراد کو دی جانے والی موت کی سزائیں شامل نہیں ہیں کیونکہ وہاں اس قسم کی معلومات حکومتی راز تصور کی جاتی ہیں۔ 2012کے دوران 682 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔
IPL Srinawason
03:29
No Comments
نئی دلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن نے سپریم کورٹ کے حکم پر استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے دوسری جانب عدالت نے عبوری صدر کے لئے سنیل گواسکر کا نام تجویز کر تے بی سی سی آئی سے کل تک جواب طلب کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے صدر بھارتی کرکٹ بورڈ سری نواسن کو آئی پی ایل کرپشن اسکینڈل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لئے عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا تھا لیکن سری نواسن نے عہدہ چھوڑنے کے بجائے عدالت کو کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک معاملے سے الگ رہنے کی پیش کش کی جس پر عدالت نے بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی ٹیم چنئی سپر کنگز اور راجھستان رائلز کو آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن میں حصہ لینے سے روکتے ہوئے سنیل گواسکر کو کرکٹ بورڈ کا عبوری صدر بنانے کی تجویز دی ہے، عدا لت نے بی سی سی آئی سے کل تک جواب مانگ لیا ہے۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل بھارتی سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کے صدر سری نواسن کو آئی پی ایل سیزن 6 میں کرپشن کے میگا اسکینڈل کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے لئے عہدے سے استعفیٰ دینے کا حکم دیا تھا۔
Ishaq Darr New strategy about goverenment servents
03:20
No Comments
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پینشن میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں اور سرکاری ملازم آئندہ وفاقی بجٹ سے کوئی توقع نہ رکھیں تاہم بجٹ میں ارکان پارلیمنٹ کے لئے 2،2 کروڑ روپے کا ترقیاتی فنڈ مختص کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی میں اپنے تحریری بیان میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے حکومت سنبھالی تو ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار تھی لیکن حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت مستحکم ہورہی ہے اور دنیا کا پاکستان پر اعتماد بحال ہورہا ہے، حکومت عالمی اداروں سے معاہدے کی پاسداری کرے گی. انہوں نے کہا کہ فرینڈز آف ڈیموکریٹک پاکستان نے 6 ارب ڈالرز سے زائد دینے کاوعدہ کیا تھا لیکن ہمیں صرف 34 کروڑ ڈالرز دیئے گئے، 14-2013 کے دوران اب تک حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے 3ارب 37 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جبکہ 71 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اندرونی قرضہ لیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دوست ملک کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر پاکستانی قوم کے لئے تحفہ ہے، یہ رقم کسی بھی شرط کے بغیر دی گئی ہے اور یہ رقم مرکزی بینک میں منتقل ہوئی ہے چوری چھپے نہیں آئی۔ اس رقم سے کراچی کو موٹروے سے منسلک کیا جائے گا۔ وہ وزیراعظم کی ایما پر یہ بات کہہ رہے ہیں کہ ایسا کوئی معاہدہ یا شرط نہیں کہ پاکستان کسی کو اسلحہ دے گا اور پاکستانی افواج کسی دوسرے ملک میں تعاون کے لئے بھی نہیں بھیجی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے اس قسم کا تحفہ پہلی مرتبہ نہیں آیا، 1998 میں ایٹمی دھماکوں کے بعد پابندیاں لگیں تو سعودی عرب نے 2 ارب ڈالرکا تیل مفت دیا، اس کے علاوہ سابق فوجی آمر نے بھی مفت کے تیل کا فائدہ لیا۔
Tuesday, 25 March 2014
BCB New Hate
09:01
No Comments
ڈھاکا: ایشیا کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بنگلا دیش کی بد ترین شکست اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی خاص کارکردگی نہ دکھانے پر بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے کھسیانی بلی کی طرح کھمبا نوچنا شروع کردیا اور بنگالی شائقین کرکٹ پر اسٹیڈیم میں پاکستان سمیت کسی بھی غیر ملکی جھنڈا لہرانے پر پابندی لگاد ی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے شائقین کرکٹ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دوسری ٹیموں کی سپورٹ سے روک دیا ہے ،بی سی بی نے ہدایت جاری کی ہیں کہ بنگالی شائقین اسٹیڈیم میں بنگلا دیش کے علاوہ کسی اور ملک کا جھنڈا نہ اٹھائیں اس سلسلے میں شائقین پر پاکستان سمیت کسی بھی غیر ملکی پرچم لہرانے پر بھی پابندی کردی گئی ہے۔ بی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ بنگالی شائقین کی جانب سے اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم کی حمایت اور پاکستانی پرچم لہرانے کے بعد کیا گیا ہے ۔
دوسری جانب بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے میچ میں پولیس نے بنگالی شائقین کو ویسٹ انڈیز کی جانب سے اچھا کھیل پیش کرنے پر اس کی حمایت سے بھی روک دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں بنگالی شائقین کی جانب سے پاکستان کو مکمل حمایت حاصل تھی اور اسٹیڈیم میں شائقین پاکستان کے حق میں نعرے کے ساتھ سبز ہلالی پرچم بھی لہرارہے تھے۔
لگڑ بھگے
01:45
No Comments
صنعا: یمن کے شمالی صوبے ریما میں ایک شخص کا موبائل پر اپنی بیوی سے بات کرنا اس وقت جان لیوا ثابت ہوا جب دوران گفتگو لگڑ بھگے نے اس پر حملہ کر کے اسے چیر پھاڑ کر رکھ دیا۔
عرب ویب سائٹ کے مطابق مقتول شخص موبائل پر اپنی بیوی کو لگڑ بھگے کے پہلے حملے میں بچ نکلنے کا احوال سنا رہا رہا تھا کہ اسی دوران خطرناک جنگلی جانور نے اس پر دوسرا حملہ کر دیا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
رپورٹ میں متاثرہ شخص کے ایک قریبی رشتہ دار کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ وہ فون پر اپنی اہلیہ سے بات کر ہی رہا تھا کہ لگڑ بھگے نے ایک مرتبہ پھر اس پر حملہ کر دیا، یمنی شخص کی اہلیہ نے جب اپنے شوہر کی چیخ و پکار سنی تو اس نے فورا اپنے بیٹوں کو جائے وقوعہ پرخاوند کی مدد کے لئے پہنچنے کا حکم دیا لیکن جب بدقسمت شخص کے بیٹے وہاں پہنچے تو انھیں اپنے والد کے صرف خون میں لپت پت پھٹے ہوئے کپڑے، کھوپڑی اور ٹانگیں ہی ملیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یمن کا شمالی صوبہ ریما جنگی حیات کا مسکن تصور کی جاتا ہے اور لگڑ بھگے کے حملے کا نشانہ بننے والے شخص کو بھی خبردار کیا گیا تھا کہ وہ رات کے وقت اس علاقے کا سفر نہ کرے۔
Tuesday, 18 March 2014
Students
11:56
No Comments
لوئر دیر میں دہشت گردوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والے اسکولوں کا کوئی پرسان حال نہیں اور طلبا بارش کے دوران چھتریوں تلے امتحانات دینے پر مجبور ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر دیر میں دہشت گردوں نے 100 سے زائد اسکول تباہ کر دیئے تھے جن میں سے کئی اسکولوں میں بحالی کا مکمل ہوچکا ہے تاہم بانڈئی میدان میں 4 اسکولوں کی عمارتیں ابھی تک تعمیر نہیں سکیں جس کے باعث گورنمنٹ گرلز و بوائز پرائمری، بوائز مڈل اور بوائز ہائی اسکول میں طلبا عمارتوں کے بغیر تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن امتحانات کے دوران بارشوں نے طلبا کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے اور وہ مجبوراً کھلے آسمان تلے چھتریاں تانے امتحان دینے پر مجبور ہیں۔
chiefmnister City education level
11:42
No Comments
خیرپور: وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے شہر میں پرائمری اسکول کی عمارت تو بن گئی لیکن وہاں تعلیم کا دیا جلانے کے بجائے بھینسوں کا باڑا بنا دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے آبائی شہر خیرپور کی واپڈا اسکارپ کالونی ميں گرلز پرائمری اسکول کی عمارت تعمیرکی گئی، لیکن اسکول کے کمروں میں نشہ کرنے والوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور تو اور لوگوں نے اسکول کے میدان ميں اپنی بھینسیں باندھنا شروع کردیں جس کے بعد اسکول بھینسوں کا باڑا ہی بن کر رہ گیا گیاہے۔
اسکول کی حالت زار پر محکمہ تعلیم تو دور کی بات، کسی سماجی رہنما نے بھی دھیان نہيں دیا۔ ڈی او تعلیم لیاقت خاصخیلی کے مطابق اپریل ميں مذکورہ اسکول کے لئے اساتذہ کی تقرری کے بعد تدریسی عمل شروع کردیا جائےگا جب کہ ایکسپریس نیوز نے خبر نشر کی تو علاقے کے رکن قومی اسمبلی نے نہ صرف استبل نما اسکول کا دورہ کیا بلکہ 7 روز کے اندر تدریسی عمل شروع نہ کرانے پر مستعفی ہونے کا اعلان بھی کرڈالا
Rusia Fear
11:26
No Comments
پیرس: کریمیا کے معاملے پر عالمی طاقتوں کے گروپ نے روس کی ’’جی ایٹ‘‘ سے رکنیت معطل کر دی ہے۔
فرانس کے وزیرخارجہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کریمیا کے معاملے پر روس اور یوکرین کے درمیان تنازعے کی روشنی میں روس کی جی 8 سے رکنیت معطل کر دی گئی ہے اورروس کے بغیر بھی دیگر 7 ممالک کا اتحاد پہلے کی طرح قائم رہے گا، جی 8 سے رکنیت معطل ہونے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ردعمل میں کہا کہ مغرب نے روس کو دھوکا دیتے ہوئے یوکرین کے معاملے پر اپنی حد سے تجاوز کیا۔
اس سے قبل برطانوی حکومت نے روس سے دو طرفہ فوجی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھاجب کہ برطانوی سیکریٹری خارجہ ولیم ہیگ کا کہنا تھا کہ روس سے فوجی تعلقات ختم کرنے کے بعد فرانس، روس، امریکا اور برطانیہ کی روس کے شہر سینٹ پیٹرس برگ میں طے شدہ بحری مشقوں میں رائل نیوی شرکت نہیں کرے گی۔
واضح رہے کہ یوکرین کی ریاست کریمیا کی جانب سے ریفرنڈم کے بعد روس سے الحاق کے اعلان پر گزشتہ روز یورپی یونین اور امریکا نے 27 روسی و یوکرینی حکام پر پابندیاں عائد کرنے اور ان کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
Australia Cricket accepy to indian ....Big
02:46
No Comments
سڈنی: آسٹریلیا نے واضح کیا ہے کہ بھارت کو خوش رکھے بغیر عالمی کرکٹ کا کاروبار نہیں چل سکتا۔
آسٹریلوی بورڈ کے چیئرمین ویلی ایڈورڈز کا کہنا ہے کہ بگ تھری فامولے سے کرکٹ زیادہ محفوظ ہوجائے گی، ایگزیکٹیو کمیٹی میں مستقل ممبران کا آئیڈیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے لیا، ہم چھوٹی ٹیموں کی پرفارمنس میں بہتری چاہتے ہیں، چھوٹے بورڈز کو بھارتی ترقی سے سبق سیکھنا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے انٹرویو میں کیا۔ ویلی ایڈورڈز کا کہنا ہے کہ بھارت کرکٹ کی ایک بڑی طاقت اور اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے، آگے بڑھنے کیلیے اس بات کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ بھارتی بورڈ کو کیسے خوش رکھا جاسکتا ہے، انھوں نے کہا کہ بگ تھری کا منصوبہ مکمل طور پر کرکٹ کے مفادمیں ہے، مختصر ایگزیکٹیو کمیٹی کے حوالے سے ایڈورڈز نے کہا کہ میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ یہ آئیڈیا تھا کس کا مگر ہم نے اقوام متحدہ کے کام کرنے کا طریقہ کار دیکھا جس میں چند بڑے ممالک ہی اس کو چلاتے اور وہ سلامتی کونسل میں مستقل ممبرشپ رکھتے ہیں۔
اسی طرز پر ہم نے ایگزیکٹیو کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا جس میں تین بڑے ممالک یعنی آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کی نشست مستقل اور دو ممالک غیرمستقل ممبران کی طرح ہوں گے اور ان میں ردوبدل ہوتا رہے گا، ویلی ایڈورڈز نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پر تنقید تو بہت کی جاتی ہے مگر اس کی کامیابیوں سے کوئی سبق نہیں لیتا، 1980 میں بھارتی کرکٹ کہاں تھی، 1983 میں اس نے ورلڈ کپ جیتا جس سے وہاں پر کھیل کو فروغ ملنے لگا، پاکستان، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش وغیرہ کو بھارت کی اس ترقی سے سیکھنا چاہے، ہماری کوشش ہے کہ کھیل کے معیار کو بہتر بنایا جائے ہم تو کرکٹ میں 10 سے 15 یا اس سے بھی زیادہ مسابقتی ٹیمیں دیکھنا چاہتے ہیں اور تمام بورڈز پر یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جس کی جتنی پرفارمنس اچھی ہوگی اتنا ہی وہ دولت زیادہ کماسکے گا۔ آئی پی ایل سے متعلق ایک سوال پر ایڈورڈز نے کہا کہ یہ بدستور بھارت کا ایک ڈومیسٹک ایونٹ ہی رہے گا اس میں کوئی ردوبدل نہیں ہونے والا اور ویسے بھی بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ 8 برس میں اس کے فارمیٹ اور پروگرام میں کوئی بھی تبدیلی نہیں ہوگی۔
Air Polution
02:40
No Comments
پیرس: دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں میں وطن عزیز کے 3 شہروں کو بھی یہ اعزاز حاصل ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ میں دنیا کے 10 آلودہ ترین شہر کی فہرست جاری کی گئی ہے جن میں 4 ایرانی شہر، 3 پاکستانی، 2 بھارتی جب کہ منگولیا اور بوتسوانا کا ایک ایک شہر شامل ہے۔ عالمی ادارے کی رپورٹ میں ایران کے صوبہ قوزستان کا دارالحکومت آہواز فضائی آلودگی کے حوالے سے دنیا کاسب سے آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے جب کہ دوسرے نمبر پر منگولیا کا شہر الان بتور اور تیسرے پر ایران کا ہی شہر سنانداج ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر لدھیانہ اور کوئٹہ میں فضا میں موجود آلودگی کی شرح برابر ہے جس کی وجہ سے دونوں شہر مشترکہ طور پر دنیا کے چوتھے آلودہ ترین شہر ہیں۔ فہرست میں موجود 2 دیگر پاکستانی شہروں میں پشاور کا چھٹا اورلاہور کا دسواں نمبر ہے۔
British news .....
02:06
No Comments
دفتر خارجہ ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی پاکستان میں موجودگی کی میڈیا رپورٹس کو مسترد کرچکا ہے۔ فوٹو؛فائل
لندن: برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ملائیشیا پاکستان کے قبائلی علاقوں میں اپنے لاپتہ طیارے کی تلاش کے لئے سفارتی اجازت چاہتا ہے۔
برطانوی اخبار ’’دی انڈیپیڈنٹ‘‘ کے مطابق ملائیشین طیارے ایم یچ 370 کی پاکستان اور افغانستان میں طالبان کے زیر اثر علاقوں میں نچلی پرواز کے انکشاف کے بعد ملائیشین حکام پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں طیارے کی تلاش کے لئے سفارتی اجازت لینے پر غور کررہے ہیں، اس سے قبل ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی پاکستان میں موجودگی کی میڈیا رپورٹس کو پاکستانی دفتر خارجہ مسترد کرچکا ہے۔ پاکستان کا کہنا تھا کہ ریڈار ریکارڈنگ میں طیارے کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے، طیارے کی گمشدگی پر ہمیں بھی افسوس ہے اوراس حوالے سے پاکستان اپنی خدمات پیش کرنے کو بھی تیار ہے۔
واضح رہے کہ ملائیشین ایئرلائن کا طیارہ ایم ایچ 370 گزشتہ 9 روز سے لاپتہ ہے جس کی تلاش کے لئے دنیا کے 25 ترقی یافتہ ممالک مصروف ہیں تاہم ابھی تک طیارے کا کوئی سراغ نہیں ملا جب کہ تحقیقاتی ٹیموں کا یقین ہے طیارہ کسی سمندر یا جزیرہ پر گر کر تباہ نہیں بلکہ اسے بڑی مہارت کے ساتھ ہائی جیک کیا گیا ہے۔
Mira and Cp Nveed New Scandal
01:58
No Comments
لاہور: سیشن کورٹ نے فحش وڈیو کیس میں اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کی فحش وڈیو کے خلاف لاہور کے ایک شہری نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وڈیو اخلاقیات اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے اور اس کے منظر عام پر آنے سے پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی اور ملک کا وقار مجروح ہوا ہے۔
کیس کی گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے میرا کو ذاتی طور پر آج پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم عدالت کی طلبی کے باوجود میرا اور کیپٹن نوید پیش نہ ہوئے اور نہ ہی ان کے وکلا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی جواب پیش کیا گیا جس پر عدالت نے دونوں کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دیا۔
Sunday, 16 March 2014
Mlasiya plane new story
13:48
No Comments
القاعدہ کے سابق رکن نے دعوی کیا ہے کہ ملائیشیاء کے ہائی جیک ہونے والے طیارے کے پیچھے ملائیشین دہشت گردوں کا ہاتھ ہے جب کہ پولیس ریڈ کے دوران طیارے کے پائلٹ کے گھر سے مشکوک چیزیں ملنے سے تفتیش کا رخ اپوزیشن کے حامی پائلٹ ظاہری احمد کی طرف مڑ گیا ہے۔
ملائیشین فلائیٹ ایم ایچ 370 کی گمشدگی مزید پراسرار ہوتی جا رہی ہے اور اب برطانوی اخبار ٹیلی گراف انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ کے سابق رکن نے اسامہ بن لادن کے داماد کے مقدمہ سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ ملائشیاء کی تنظیم کے چار پانچ افراد طیارہ ہائی جیک کرکے نائن الیون کی طرح کی دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں، ان میں ایک پائلٹ بھی شامل تھا، ساجد بادات نامی اس شخص نے ان سے ملنےاور انہیں شو”بم” فراہم کرنے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے کے لئے اسے افغانستان میں ایک ٹریننگ کیمپ کے دوران کہا گیا تھا۔ بادات کے مطابق طیارہ ہائی جیک کرنے کی منصوبہ بندی بھی نائن الیون کے ایک ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کی جانب سے کی جا رہی تھی۔ جس نے دنیا بھر کی اونچی عمارتوں کی ایک فہرست بنا رکھی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ طیارے کے مواصلاتی نظام کو دانستہ طور پر بند کرنا اور پھر اسے واپس موڑے جانے جیسے انکشافات کے تناظر میں اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دہشت گرد ملائشیاء کے دارالحکومت کوالالمپور میں موجود دنیا کی اونچی عمارتوں میں شامل پٹروناس ٹاور کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
دوسری جانب ایک اور برطانوی جریدے مرر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طیارے کے پائلٹ کیپٹن ظاہری احمد جو اپوزیشن پارٹی کے حمایتی ہیں انہوں نے حکومت مخالف احتجاج کے طور پر طیارے کو اغواء کیا ہو۔ پائلٹ کے گھر چھان بین کے دوران پتہ چلا کہ اسکی اہلیہ اور تین بچے واقعےسے ایک دن پہلے گھر چھوڑ کر کہیں اور جا چکےہیں۔ پائلٹ ظاہری احمد نے بوئنگ ٹرپل سیون کا سمولیٹر بھی گھر میں بنا رکھا تھاجب کہ گھر سے برآمد ہونے والے دو لیپ ٹوپ میں سے ایک میں سمولیٹر سے متعلق ڈیٹا بھی پایا گیا ہے۔
ملائشیاء کی اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس معاملے میں اپوزیشن کو نہیں گھسیٹنا چاہیئے۔ادھر چین بھی کوئی واضح جواب نہ دینے پر ملائیشین حکومت سے نالاں نظر آتا ہے۔
واضح رہے کہ کوالمپور سے بیجنگ جانے والا ایم ایچ 370 نامی ملائیشین ایئرلائنز کا طیارہ گزشتہ جمعے اور ہفتے کی درمیان رات دوران پرواز اچانک لاپتہ ہو گیا تھا اور تب سے اس جہاز کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم ابھی تک اس میں کامیابی حاصل نہیں ہو پائی۔
Saturday, 15 March 2014
Visa scandal
04:55
No Comments
نیویارک: امریکی عدالت نے ویزا فراڈ کیس میں نیویارک میں تعینات بھارتی سفارت کار دیوانی کھوبراگا ڑے پر ایک بار پھر فرد جرم عائد کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی عدالت نے نیویارک میں واقع قونصل خانے میں تعینات بھارتی سفارت کار پر ویزر فراڈ کیس میں ان کی غیر موجودگی میں ایک بار پھر فرد جرم عائد کر دی ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دیویا نی کھوبرا گاڑے نے امریکی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک گھریلو ملازمہ کو نوکری پر رکھا، دیویانی اس سے ہفتے میں 100 گھنٹے تک کام لیتی تھی اور اس کی تنخواہ صرف ایک ڈالر فی گھنٹہ کے قریب رکھی گئی تھی جو امریکی قوا نین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ 2روز قبل نیو یارک کی ہی ایک عدالت نے دیویانی کھوبرا گاڑے کو سفارتی استثنی ہونے کے باعث پرویزا فراڈ کیس میں بری کردیا تھا۔ دیویانی کو دسمبر 2013 کو نیویارک سے گرفتار کر کے ان کی برہنہ تلاشی لی گئی تھی جس پر بھارت اور امریکا کے سفارتی تعلقات میں تناؤ بڑھ گیا تھا۔