Real Social News Blooger

Tuesday, 25 March 2014

BCB New Hate

بنگالی شائقین اسٹیڈیم میں بنگلا دیش کے علاوہ کسی اور ملک کا جھنڈا نہ اٹھائیں،بی سی بی۔فوٹو:فائل
ڈھاکا: ایشیا کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بنگلا دیش کی بد ترین شکست اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی خاص کارکردگی نہ دکھانے پر بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے کھسیانی بلی کی طرح کھمبا نوچنا شروع کردیا اور بنگالی شائقین کرکٹ پر اسٹیڈیم میں پاکستان سمیت کسی بھی غیر ملکی جھنڈا لہرانے پر پابندی لگاد ی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے شائقین کرکٹ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دوسری ٹیموں کی سپورٹ سے روک دیا ہے ،بی سی بی نے ہدایت جاری کی ہیں کہ بنگالی شائقین اسٹیڈیم میں بنگلا دیش کے علاوہ کسی اور ملک کا جھنڈا نہ اٹھائیں اس سلسلے میں شائقین پر پاکستان سمیت کسی بھی غیر ملکی پرچم لہرانے پر بھی پابندی کردی گئی ہے۔ بی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ بنگالی شائقین کی جانب سے اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم کی حمایت اور پاکستانی پرچم لہرانے کے بعد کیا گیا ہے ۔
دوسری جانب بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے میچ میں پولیس نے بنگالی شائقین کو ویسٹ انڈیز کی جانب سے اچھا کھیل پیش کرنے پر اس کی حمایت سے بھی روک دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے  درمیان میچ میں بنگالی شائقین کی جانب سے پاکستان کو مکمل حمایت حاصل تھی اور اسٹیڈیم میں شائقین پاکستان کے حق میں نعرے کے ساتھ سبز ہلالی پرچم بھی لہرارہے تھے۔

0 comments:

Post a Comment

Site Search