Real Social News Blooger

Thursday, 27 March 2014

IPL Srinawason

سپریم کورٹ نے چنئی سپر کنگز اور راجھستان رائلز کو بھی آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔ فوٹو؛ فائل
نئی دلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن نے سپریم کورٹ کے حکم پر استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا ہے دوسری جانب عدالت نے عبوری صدر کے لئے سنیل گواسکر کا نام تجویز کر تے بی سی سی آئی سے کل تک جواب طلب کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے صدر بھارتی کرکٹ بورڈ سری نواسن کو آئی پی ایل کرپشن اسکینڈل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لئے عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا تھا لیکن سری نواسن نے عہدہ چھوڑنے کے بجائے عدالت کو کیس کی تحقیقات مکمل ہونے تک معاملے سے الگ رہنے کی پیش کش کی جس پر عدالت نے بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی ٹیم چنئی سپر کنگز اور راجھستان رائلز کو آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن میں حصہ لینے سے روکتے ہوئے سنیل گواسکر کو کرکٹ بورڈ کا عبوری صدر بنانے کی تجویز دی ہے، عدا لت نے بی سی سی آئی سے کل تک جواب مانگ لیا ہے۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل بھارتی سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کے صدر سری نواسن کو آئی پی ایل سیزن 6 میں کرپشن کے میگا اسکینڈل کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے لئے عہدے سے استعفیٰ دینے کا حکم دیا تھا۔

0 comments:

Post a Comment

Site Search