پیرس: کریمیا کے معاملے پر عالمی طاقتوں کے گروپ نے روس کی ’’جی ایٹ‘‘ سے رکنیت معطل کر دی ہے۔
فرانس کے وزیرخارجہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کریمیا کے معاملے پر روس اور یوکرین کے درمیان تنازعے کی روشنی میں روس کی جی 8 سے رکنیت معطل کر دی گئی ہے اورروس کے بغیر بھی دیگر 7 ممالک کا اتحاد پہلے کی طرح قائم رہے گا، جی 8 سے رکنیت معطل ہونے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ردعمل میں کہا کہ مغرب نے روس کو دھوکا دیتے ہوئے یوکرین کے معاملے پر اپنی حد سے تجاوز کیا۔
اس سے قبل برطانوی حکومت نے روس سے دو طرفہ فوجی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھاجب کہ برطانوی سیکریٹری خارجہ ولیم ہیگ کا کہنا تھا کہ روس سے فوجی تعلقات ختم کرنے کے بعد فرانس، روس، امریکا اور برطانیہ کی روس کے شہر سینٹ پیٹرس برگ میں طے شدہ بحری مشقوں میں رائل نیوی شرکت نہیں کرے گی۔
واضح رہے کہ یوکرین کی ریاست کریمیا کی جانب سے ریفرنڈم کے بعد روس سے الحاق کے اعلان پر گزشتہ روز یورپی یونین اور امریکا نے 27 روسی و یوکرینی حکام پر پابندیاں عائد کرنے اور ان کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
0 comments:
Post a Comment