Real Social News Blooger

Thursday 27 March 2014

Laowar Kohar Bus Accident

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال منتقل کیا۔ فوٹو؛ فائل
کلرکہار: موٹر وے پر سالٹ رینج کے مقام پر زائرین کی الٹنے سے بچی اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کلر کہار موٹر وے پر سالٹ رینج کے مقام پر جھنگ سے پیر کھاراشریف کی عرس کی تقریب میں شرکت کے لئے آنے والی زائرین کی بس بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں بچی اور خاتون سمیت3  افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال منتقل کیا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ارم شہزادی، جنت بی بی اور عمر دراز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ 2011 میں بھی کلر کہار موٹر وے پر سالٹ رینج کے مقام پر ہی ایک اسکول بس گھائی میں گرنے سے 37 بچے جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

0 comments:

Post a Comment

Site Search