Real Social News Blooger

Tuesday 18 March 2014

chiefmnister City education level

وزیراعلیٰ سندھ کے آبائی شہر خیرپور کی واپڈا اسکارپ کالونی ميں گرلز پرائمری اسکول کی عمارت تعمیرکی گئی تھی۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز
خیرپور: وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے شہر میں پرائمری اسکول کی عمارت تو بن گئی لیکن وہاں تعلیم کا دیا جلانے کے بجائے بھینسوں کا باڑا بنا دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق  وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے آبائی شہر خیرپور کی واپڈا اسکارپ کالونی ميں گرلز پرائمری اسکول کی عمارت تعمیرکی گئی، لیکن اسکول کے کمروں میں نشہ کرنے والوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور تو اور لوگوں نے اسکول کے میدان ميں اپنی بھینسیں باندھنا شروع کردیں جس کے بعد اسکول بھینسوں کا باڑا ہی بن کر رہ گیا گیاہے۔
اسکول کی حالت زار پر محکمہ تعلیم تو دور کی بات، کسی سماجی رہنما نے بھی دھیان نہيں دیا۔ ڈی او تعلیم لیاقت خاصخیلی کے مطابق اپریل ميں مذکورہ اسکول کے لئے اساتذہ کی تقرری کے بعد تدریسی عمل شروع کردیا جائےگا جب کہ ایکسپریس نیوز نے خبر نشر کی تو علاقے کے رکن قومی اسمبلی نے نہ صرف استبل نما اسکول کا دورہ کیا بلکہ 7 روز کے اندر تدریسی عمل شروع نہ کرانے پر مستعفی ہونے کا اعلان بھی کرڈالا

0 comments:

Post a Comment

Site Search