Real Social News Blooger

Thursday 27 March 2014

Hasina Wajid turn back

بنگلہ دیش حکومت نے گزشتہ دنوں اپنے تماشائیوں کو کسی دوسرےملک کا پرچم اسٹیڈیم میں لے جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔ فوٹو: فائل
ڈھاکا: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سرزنش اورعالمی تنقید پر شیخ حسینہ کی حکومت نے  ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران تماشائیوں کے غیرملکی پرچم لہرانے پرلگائی گئی پابندی سے ہی انکار کردیا۔  
بنگلا دیش میں ان دنوں ٹی ٹوئنٹی کا عالمی میلہ سجا ہوا ہے اور کھیل کے میدانوں میں شائقین کرکٹ اپنی پسندیدہ ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کے قومی پرچم بھی لہرارہے ہیں، بنگلا دیش کے عوام کرکٹ کے جتنے دلدادہ ہیں اتنا ہی پاکستان ٹیم کو پسند کرتے ہیں یہی وجہ تھی کہ بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف میچ میں انہوں نے سبز ہلالی پرچم تھام کر قومی کھلاڑیوں اور پاکستان کے حق میں کھل کرے نعرے لگائے اور یہ بات شیخ حسینہ کی کینہ پرور حکومت کو پسند نہ آئی۔ بس پھر کیا تا بنگلا دیش کوکٹ بورڈ نے مقامی شائقین پر اسٹیڈیم کے اندر کسی بھی غیر ملک کا پرچم لہرانے پر ہی پابندی لگادی۔
بنگلا دیشی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ملک اور عالمی سطح پر تنقید کی گئی بلکہ آئی سی سی نے بھی بی سی بی سے جواب طلب کرلیا، بورڈ نے جب دیکھا کہ کہ اس قسم کی پابندی کی وجہ سے انہیں مستقبل میں بین الاقوامی ایونٹ سے ہی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے تو وہ اپنے ہی اعلان سے پھر گئے اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو یہ بیان جاری کرنا پڑا کہ کرکٹ کے عالمی میلے میں تماشائیوں پر غیرملکی ٹیموں کے پرچم لہرانے پر کوئی پابندی نہیں، تماشائی اپنی پسند کے کسی بھی ملک کاجھنڈا اسٹیڈیم میں لاسکتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

Site Search